چینی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دورہ چین کا خیر مقدم

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہےجس میں انہوں نے کہا کہ چین فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر پاکستان فخر محسوس کرتا ہے،حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے۔چینی صدر کے چار عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔پاک فوج سی پیک کی تعمیر کےلیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات میں کیا ہوا؟
اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نےکہا کہ پاکستان ایک قابل اعتماد اور مؤثر ثالث ہے،جس پر تمام فریق اعتماد کرتےہیں،چین پاکستان کی کوششوں کو سراہتا اور ان کی حمایت کرتا ہے،امن کا حصول مشکل ہے،لیکن بالآخر امن قائم ہوکر رہے گا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہاکہ عالمی اور علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے،پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے کےلیے ہمیشہ ایک اہم فورس رہی ہے۔
