ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے .سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی.
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہوگیا ہے۔
ایپل نے سستا ترین موبائل فون متعارف کرا دیا
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 15 ڈالر فی اونس ہے۔