چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو ٹھہرا دیا
چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو ٹھہرا دیا،چین نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ’بریکنگ پوائنٹ ‘ تک پہنچانے کی ذمہ داری نیٹو پر عائد کر دی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاؤ لیجیان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی قیادت میں نیٹو کے اقدامات نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک "بریکنگ پوائنٹ” تک پہنچا دیا۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور یوکرین کے مسئلے سے نمٹنے اور روس کےساتھ تعلقات میں اس کے حقوق یا مفادات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔
حجاب کرنا ہے یا بکنی پہننی ہے، یہ ہر عورت کا اپنا فیصلہ ہے
ادھریوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔