سونے کی قیمت ایک بارپھربڑھ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 2500 روپےاضافےکےبعد فی تولہ سونا3 لاکھ4ہزارہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کا بھاؤ2144 روپےاضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ25ڈالراضافے سے 2913 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
آج 100 انڈیکس آج ایک موقع پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے لیکن یہ پیش رفت کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی اور ر 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.96 ارب روپے میں ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوکر 13922 ارب روپے ہے۔
