کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی،3کرکٹرز پرجرمانہ عائد

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی،سعودشکیل،کامران غلام پرجرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر میچ فیس کا10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی جان بوجھ ک جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے اور غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور مخالف ٹیم کے بیٹر سے بحث بھی کی۔سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے قریب جا کر غیر مناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا،  تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نےجنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 353 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے تین ملکی سیریز کے فائنل کیلئےکوالیفائی کیا تھا۔

Back to top button