نئے ٹیکسز کے باعث افغانستان سے درآمد شدہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
ملک میں پھل اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے افغانستان سے سبزیاں اور پھل درآمد کرنے والے تاجروں اور آڑہتیوں کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں س کے علاوہ آڑہتیوں کو مال فروخت کرنےمیں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ایک بڑی وجہ یہ بھاری بھرکم نئے ٹیکسز ہیں،ٹیکسز جتنے زیادہ ہوں گے سپلائی اتنی ہی کم ہوگی،آڑہتیوں اورعوام دونوں کو ہی ان ٹیکسز سےمشکلات درپیش ہیں۔
ملک کی ترقی کےلیے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے : علی پرویز ملک
آل پاکستان ایگری کلچرل پروڈیوسرز ٹریڈرز فیڈریشن کےصدر ملک سوہنی کا کہناہے کہ سبزیوں میں ٹماٹر، بند گوبی،کھیرا جب کہ پھلوں میں خوبانی،تربوز اور انار جیسے پھلوں پرٹیکسز عاید کیے گئے ہیں اور انگور جیسا پھل بھی بھاری ٹیکس کی وجہ سےبہت کم مقدار میں دستیاب ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ تمام سبزیاں اور پھل افغانستان سےدرآمد کیےجاتے ہیں، ان ٹیکسز کی وجہ سےعوام کی قوت خرید جواب دے رہی ہے۔انہوں نےحکومت کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت منڈیوں کے آڑہتیوں اور تاجروں سےمشاورت کےبعد ان ٹیکسز کےمسئلے کو حل کرنے کےلیے اقدامات کرے۔