جنرل باجوہ کےساتھ ذاتی دوستی تھی اور آج بھی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے واضح کہاتھا میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا۔ جنرل باجوہ کےساتھ ذاتی دوستی تھی اور آج بھی ہے

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہناتھا خواجہ آصف کے کل کےدونوں پروگرام میں بیانات سنے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے صاف کہاتھا کہ وہ توسیع نہیں لےرہے، مجھے پہلےتوسیع مل چکی ہے اب مناسب نہیں۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ میری جنرل باجوہ سےسیاسی بات چیت بہت کم ہوتی تھی، جنرل باجوہ نےامریکا میں سفارت خانے میں ایک میٹنگ میں توسیع کی تردید کی تھی، خواجہ آصف کےذہن سےشاید کچھ باتیں نکل گئی ہوں، جنرل باجوہ کی بدنیتی ہوتی تو ان کےپاس آپشنز موجود تھے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں کبھی اس معاملے پر بات نہیں کرتا، جنرل باجوہ کےساتھ میری ذاتی دوستی تھی اور آج بھی ہے، میں آج حقائق درست کرنے کےلیے بات کررہا ہوں، جنرل باجوہ کا کہناتھا کہ بہت سےافسران ہیں جن کا آگے آناحق بنتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت کرتی ہے،جنرل باجوہ کو توسیع دینے کےلیے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور سب نےووٹ کیا۔ ان کا  یہ بھی کہناتھا خواجہ آصف اپنی ملاقاتوں میں کی گئی کچھ باتوں کاذکر کررہے ہیں، خواجہ صاحب کی ریکروٹ کرنےوالی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں،جنرل باجوہ لوکل اورعالمی میڈیا میں بھی کہہ چکے تھےکہ وہ توسیع نہیں لےرہے، جنرل باجوہ آرمی چیف کی تعیناتی کےلیے سنیارٹی کو ہرحال میں مدنظر رکھ رہے تھے۔

Back to top button