پاکستان کو اربوں ڈالرز ملنے کا امکان،آئی ایم ایف آج منظوری دے گا

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے آج 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا اہم ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزے اور توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے عائد تمام اہم شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے، جس کے بعد قرض کی نئی قسط کی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ رواں سال 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

حکام کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے، جبکہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اضافی 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق قسط ملنے کے بعد ٓئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں مقررہ ہدف 1468 ارب روپے سے تجاوز کر سکتی ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے لیوی میں مزید اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے حکومت پر توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سبسڈی کم یا ختم کرنے پر زور دیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث معاشی خطرات بدستور موجود ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی اجلاسوں کے دوران کلائمٹ فنانسنگ پر اہم پیشرفت سامنے آئی، جہاں ترقی پذیر ممالک کیلئے ماحولیاتی فنڈنگ بڑھانے پر زور دیا گیا۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے کلائمٹ ایکشن، بجٹ ترجیحات اور ماحولیاتی منصوبوں کیلئے مالی وسائل سے متعلق اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جبکہ حکومت نے قومی بجٹ میں کلائمٹ پالیسی کو مزید اہمیت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی عائد کردہ تمام اہم شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے، جس کے بعد قرض کی اگلی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے، جبکہ پاکستان کو اضافی 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ٓئی ایم ایف کو قسط کی منظوری کو یقینی بنانے کیلئے مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے، سبسڈی اصلاحات اور کلائمٹ پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروادی ہے۔

Back to top button