ایران نے مہنگائی کا ذمہ دار امریکاکوقرار دیدیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا ذمہ دار امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کو قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے لیے تیل فروخت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ جبکہ بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے درآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بحری جہازوں کے ذریعے سامان آسانی سے لایا جاتا تھا، لیکن اب طویل راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، جس سے درآمدی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ نقل و حمل کے اخراجات بڑھنے سے تیار شدہ مصنوعات کی لاگت میں اضافہ ہوا، جبکہ دوسری جانب آمدنی کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد فیکٹریوں کو نقصان پہنچنے کے باعث حکومت کو متاثرہ صنعتی یونٹس چلانے کیلئےاضافی مالی وسائل فراہم کرنا پڑ رہے ہیں۔ اور معاشی مشکلات کے باعث حکومت کی ٹیکس وصولیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تیل کی برآمدات میں شدید کمی نے ایران کی آمدنی پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Back to top button