تین منٹ کی ورزش90منٹ کی سائیکلنگ سےزیادہ فائدہ مندقرار

ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ورزش کے لیے روزانہ گھنٹوں کا وقت نکالنا ضروری نہیں صرف چند منٹ کی انتہائی تیز جسمانی سرگرمی بھی جسم میں نمایاں حیاتیاتی تبدیلیاں پیدا کرسکتی ہے۔
سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے شدید ورزش کے بعد خون میں سیکڑوں پروٹینز میں تبدیلیاں ریکارڈ کی ہیں جن کا تعلق دل، میٹابولزم اور جسمانی چربی سمیت صحت کے متعدد پہلوؤں سے ہے۔
تحقیق میں خاص طور پر مختصر دورانیے کی ہائی انٹینسٹی سائیکلنگ اور معمول کی رفتار سے کی جانے والی ورزش کے جسم پر اثرات کا موازنہ کیا گیا۔
اس تحقیق میں شرکا نے ایکسرسائز بائیک پر 30، 30 سیکنڈ کے شدید رفتار والے سائیکلنگ وقفے کیے جن کے درمیان تقریباً 4 منٹ آرام رکھا گیا۔
