سورج گرہن کے سامنے سکیٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

12اگست کو دنیا کے کچھ خطوں میں مکمل اور کچھ میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا۔ سورج گرہن کے سامنے سکیٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ سورج گرہن اس لیے بھی غیر معمولی تھا کیونکہ گرہن نے شمال سے جنوب کی جانب سفر کیا، اس کا آغاز قطب شمالی کے قریب شمالی سائبیریا سے ہوا اور اختتام بحیرہ روم میں مسحور کر دینے والے سورج غروب ہونے کے وقت ہوا۔

سورج گرہن پر لوگوں کی جانب سے خاصی دلچسپی ظاہر کی گئی اور ویڈیوز بنائی گئیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کو سورج گرہن کے سامنے اسکیٹنگ کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نہ صرف کرتب دکھانے والی کھلاڑی بلکہ ویڈیو بنانے والی ٹیم کی مہارت کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

 

Back to top button