راناثنااللہ کاپی ٹی آئی کومشاورت کیلئےجمہوری رویہ اپنانےکامشورہ

مشیرِ وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی حامی ہے، تاہم تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے اپنا غیر سیاسی رویہ ترک کرنا ہوگا۔
راناثنااللہ کانجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کے بعد آئین و قانون سیاسی سرگرمیوں کی حدود طے کرتا ہے، جبکہ ملک دشمن مواد باہر بھیجنے کی صورت میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر نظر رکھنا ریاست کا حق ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ہمیشہ سیاسی دشمنیوں اور تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ ملانے کی بات کی ہے۔
تاہم پی ٹی آئی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جماعت پر ‘9 مئی’ کے سنگین الزامات عائد ہیں، جب ایک سیاسی ٹولے نے دفاعی ادارے پر براہِ راست حملہ کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ آئین و قانون جمہوریت میں سیاسی سرگرمیوں کی سہولت تو دیتا ہے لیکن ریاست پر حملے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا، اس لیے مذاکرات کا آغاز صرف اسی وقت ممکن ہے جب پی ٹی آئی سیاسی روئیے کا مظاہرہ کرے۔
