پیلپزپارٹی نے کشمیرکےانتخابی نتائج کوفارم47پلس قراردیدیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج کو تاریخ میں "فارم 47 پلس” کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر تاریخی دھاندلی کے ذریعے خیراتی مینڈیٹ حاصل کیا ہے جبکہ عوام نے 2024 میں بھی مسلم لیگ ن کو مسترد کیا تھا اور 2026 میں بھی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، تاہم جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت تو بنائی جا سکتی ہے، عوام میں مقبولیت اور حقیقی عوامی حمایت حاصل نہیں کی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ کہنا کہ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے شکایت کا موقع ملنے کی امید نہیں تھی، افسوسناک ہے ، نواز شریف صاحب کو پیپلز پارٹی سے شکوہ کرنے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی حالات کس طرح پیدا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اصولوں، عوامی مینڈیٹ اور سیاسی رواداری کا احترام کیا ہے۔
