نجم الحسن شانتو کی سنچری، پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیشن کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 55 اوور کا کھیل مکمل ہو گیا۔ بنگلا دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنزبنا لئےڈھاکہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے، جہاں نجم الحسن شانتو نے شاندار سنچری سکور کرلی۔ بنگالی بیٹرز نے 3وکٹ کے نقصان پر 203 رنز بنالئے ہیں۔
پاکستان نے شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی سربراہی نجم الحسن شانتو کے سپرد ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس، اذان اویس اور عبداللہ فضل شامل ہیں جبکہ محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین اور ناہید رانا بنگلہ دیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔
