وزیراعظم نےگوادرایئرپورٹ کوپاک چین دوستی کی مثال قراردیدیا
وزیراعظم شہباز شریف نےکہاہے کہ بین الاقوامی سہولتوں سےآراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےگوادرائیرپورٹ سےپروازوں کاسلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتےہوئےہا کہ اللہ کےفضل و کرم سےایک اورسنگ میل عبور کرلیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گوادرائیرپورٹ کا فعال ہوناخطےمیں مواصلاتی روابط کےفروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے،گوادرائیرپورٹ سی پیک سے پاکستان اورخطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرےگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سی پیک کی شروعات نواز شریف کےدورسےہوئی، چینی صدر اورنوازشریف کی ترقی کےمشترکہ عزم کی تکمیل کےمزید قریب پہنچ گئے۔
وزیراعظم نےمزید کہاکہ بین الاقوامی سہولتوں سےآراستہ گوادرائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم چینی حکومت کی مشکور ہے۔
گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سےآپریشنل ہوگیا اورپہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے نیو گوادر ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ، پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورپ پر لینڈ کر گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی اور 11 بجکر 15 منٹ پر ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
کراچی سے گوادر پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سول و عسکری حکام بھی موجود تھے، طیارے کو واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے، یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔
پی اے اے کے مطابق 4 ہزار 300 ایکڑ پرمحیط نیو گوادر ایئر پورٹ آج مکمل طور پر فعال ہو گیا ، گوادر ایئر پورٹ منصوبہ گزشتہ سال دسمبر میں مکمل ہوا، نیو گوادرایئرپورٹ جدید کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔