وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے 20 ارب روپے کےرمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا۔
رمضان ریلیف پیکج کےاجرا کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کےذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا گزشتہ رمضان کےمقابلےمیں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے اور گزشتہ سال کے 7 ارب کےرمضان پیکج کےمقابلےمیں اس بار 3 گنابڑھایا ، اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا،اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔
وزیراعظم رمضان پیکج : 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینےکا اعلان
اس موقع پروفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا رمضان پیکج کو 20 دنوں کےاندر حتمی شکل دی گئی ہے ، اسٹیٹ بینک ، نادرا،بی آئی ایس پی اور دیگر متعلقہ اداروں نے ناممکن کو ممکن بنایا ،پہلی بار 30لاکھ ڈیجیٹل والٹس بنائے گئےہیں،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعےرقم براہ راست مستحقین تک پہنچے گی۔