آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

پاکستان میں اگلے برس ہونےوالی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنےآگیا۔ ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو گا۔

شیڈول کےمطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں ہوگا جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کےفائنل میں نہ پہنچنےکی صورت میں میچ پاکستان میں ہی ہوگا۔

ذرائع کےمطابق نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے،ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھاگیا ہے،اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔

قبل ازیں ذرائع کےحوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو سےمتعلق تمام اسٹیک ہولڈرز میں معاملات طے پاگئے ہیں اور ممکنہ طور پر دبئی نیوٹرل وینیو ہوگا جس کا باضابطہ اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو نیوٹرل وینیو جب کہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا نیوٹرل وینیو کونسا ؟ تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہو گیا

خیال رہےکہ دو روز قبل آئی سی سی نے پاکستان میں ہونےوالی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے 2027 تک تمام ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانےکا باضابطہ اعلان کرتےہوئے کہا تھاکہ 2028 کا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں ہوگا۔

اعلان کےمطابق 2027 تک پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرےگا اور بھارتی کی میزبانی میں ہونےوالے تمام ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے یہ بھی کہا تھاکہ اسے بھارت،پاکستان اور ایک تیسرے ایشیائی رکن ملک یا (ایک ایسوسی ایٹ ایشیائی ملک) کو شامل کر کے کسی نیوٹرل مقام پر سہ فریقی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

Back to top button