3ہزارغریب خاندانوں کی بچیوں کی شادی کاپراجیکٹ منظور

پنجاب کابینہ نے3 ہزارغریب خاندان کی بچیوں کی شادی کےپراجیکٹ کی منظوری دےدی۔ پنجاب حکومت دلہن کو1لاکھ سلامی اور فرنیچر دیگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کابینہ کا17واں اجلاس ہوا جس میں صوبےمیں 3 ہزارغریب خاندان کی بچیوں کی شادی کےپراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

پراجیکٹ کےتحت ہر دلہن کو اےٹی ایم کارڈ کےذریعے ایک لاکھ روپےسلامی دی جائے گی۔ دلہن کوفرنیچر، ملبوسات،ڈنر سیٹ اوراستعمال کی13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔

کابینہ نےبےزمین کاشتکاروں میں ایک لاکھ ایکڑزمین 3اور5 سال کی لیزپرالاٹ کرنے کی منظوری بھی دی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی، پہلے مرحلے میں27بسیں آئیں گی۔سال کےآخرمیں پنجاب بھر میں680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی۔

پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کب پیش ہوں گی،حکومت نےاعلان کردیا

 مریم نوازنےلاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کاپلان بھی طلب کرلیااورصوبہ بھر میں آٹا اورچکن کےنرخ کی کڑی مانیٹرنگ کابھی حکم دیا۔الحمرالاہورمیں اجوکا تھیٹرفیسٹول کےلیے10 ملین روپےکےفنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔

Back to top button