حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے صوبے میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 201 سے500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچناشروع ہوگیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور اسلام آباد کی 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16ہزار877 صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنےوالے بجلی صارفین کو 50 ارب روپےکا ریلیف دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینےکا ناممکن کام ممکن کر دکھایا ہے۔

گھریلو صارفین کو ریلیف دےچکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں :  نواز شریف

مریم اورنگزیب نےکہا کہ عوام کو مہنگائی سےنجات دلانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے، شمسی توانائی کےذریعے عوام کو مستقل ریلیف دینےکا اگلا مرحلہ جلد شروع کریں گے،صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنےوالے بجلی صارفین کومفت سولر سسٹم فراہم کریں گے جب کہ 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پرملے گا۔

Back to top button