گھریلو کے بعدصنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں : نواز شریف
صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کاکہنا ہےکہ مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کےبھاری بلوں سےنجات دلائےگی۔ گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے ، معیشت کی مضبوطی کےلیے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے۔
لاہور میں پارٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا،مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کےبھاری بلوں سےنجات دلائےگی۔
سندھ حکومت نے بھی بجلی کےگھریلو صارفین کو ریلیف دینےکا منصوبہ تیار کرلیا
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نےکہاکہ ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہےجو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دیناجانتی ہے،معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کے بلوں، معیشت کی مضبوطی کےلیے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے۔ گھریلو صارفین کو ریلیف دےچکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔