کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے سے انکار کردیا
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی اقربا پروری، جھوٹے وعدے اور ڈومیسٹک کرکٹرز کےساتھ ناانصافیاں منظور نہیں ہیں، اس وقت جب پاکستان افراط زر، غربت اور ہوشربا بجلی کےبلوں سےمتاثر ہے، اس صورت حال میں پی سی بی مینٹورز کے اوپر 50، 50 لاکھ روپے ضائع کررہا ہے، پی سی بی کچھ نہ کرنےپر مینٹورز پر لاکھوں روپے ضائع کررہا ہے، اس کا صلہ یہ مل رہا ہےکہ پاکستان ٹیم اس وقت سب سے بری کارکردگی دکھارہی ہے۔
شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالیئنز کے مینٹور ہونگے
احمد شہزاد نےکہا کہ پی سی بی کہتاہے کہ ہمارےپاس سرجری کے آلات نہیں ہے جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ کوعزت نہ دینے کےمترادف ہے، بطور پاکستانی اور کرکٹ کو چاہنے والے کے میں اس سسٹم کو سپورٹ نہیں کرسکتا جہاں پر میرٹ نہ ہو، میں نےاس ناکام سسٹم کو سپورٹ کرنے سےمنع کردیا ہے۔