نووجوت سنگھ سدھو کے کپل شرما شو چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر و سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔
ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے۔
نیٹ فلکس سے قبل شو کے میزبان کپل شرما ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سے ملتے جلتےمختلف ناموں سےشو کرتے رہے ہیں۔
سدھو 20 تک اس شوکا اہم حصہ رہےہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو میں چار چاند لگاتے رہے۔
کیا سدھو کی کپل شرما شومیں واپسی ہوگئی؟
تاہم پلوامہ حملے سےمتعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہاپسندہندوؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنےکا بھی مطالبہ کیا گیا، بصورت دیگر شو کے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی جب کہ ان کے خلاف ممبئی کی فلم سٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج پرکامیڈی شوکی انتظامیہ نےگھٹنے ٹیکتے ہوئے سدھو کو شو سےعلیحدہ کردیا تھا۔
سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کےساتھ شو میں شریک ہیں تاہم اب رواں ہفتے کی قسط میں سدھو بطور مہمان شرکت کریں گے جس میں ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہوںگی۔
بھارت: معروف کامیڈین کپل شرما بڑی مشکل میں
سدھو نے شو کو خیرباد کہنے کی کیا وجہ بتائی؟
نووجوت سنگھ سدھو نے دوران شو کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔
سدھو کی کپل شرما شو میں واپسی کی میمز پر ارچنا سنگھ نے خاموشی توڑ دی
سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی کہ میں نےپروگرام چھوڑ دیا تھا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے،میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھےویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔
