کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ساتویں وکٹ 405رنز پر گرگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے پہلے روز ڈیوڈ وانر 36 رنز بنا کر اور ان فارم بیٹسمین مارنس لبوشین کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے عثمان خواجہ اور سٹیوسمتھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی ٹیسٹ کا پہلا، کینگروزنے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنا لیے

عثمان خواجہ نے160رنز بنائے اور وہ ساجد خان کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے ۔ سٹیوسمتھ 72رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیندپر چلتے بنے ۔ٹریوس ہیڈ نے 23رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ساجد خان کا شکار ہوگئے جبکہ کیمرون گرین نے صرف 28رنز بنائے ۔ پاکستانی بولرز میں سے فہیم اشرف اور ساجد خان دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ حسن علی اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

دوسرا دن کا کھیل شروع ہواتو آسٹریلوی بلے بازوں نے اپنے مجموعی رنز کو آگے بڑھایا ،آسٹریلیا کے 304رنزپرچوتھی وکٹ گرگئی نیتھن لائن 38رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند بولڈ ہوگئے ۔

Back to top button