کراچی ٹیسٹ کا پہلا، کینگروزنے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنا لیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے ہیں، سنیچر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی، وہ 127 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 193 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سٹیو سمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی بال پر آؤٹ ہوگئے، فہیم اشرف نے ان کا کیچ لیا۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مارنس لبوشین کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا نے لیگ سپنر مچل سویپسن کو ٹیسٹ کیپ دی ہے اور وہ کراچی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کررہے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد بتایا کہ ’ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا گیا جبکہ افتخار احمد اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے میڈیا کو بتایا کہ پچ بہتر نظر آ رہی ہے اور ٹیم کی نظر پہلے کھیل کر ایک بڑے سکور پر ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے بنائی گئی پِچ پر تنقید کی گئی اور غیر معیاری قرار دیے جانے کے بعد کراچی ٹیسٹ میں پِچ کا معیار ہی اس وقت ہر نظر کا محور ہے۔

Related Articles

Back to top button