اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید کی سزا کا بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منگل کو اسلام آباد میں پر امن جلسےجلوس کے انعقاد کے بل سمیت چار بلوں کی کثرت رائے سےمنظوری دے دی جب کہ ایک بل مؤخر کردیا گیا۔
سینیٹ کمیٹی سےمنظور بل کےمطابق اسلام آباد کےموضع سنگجانی یا کسی بھی ایسےعلاقے میں جلسہ جلوس کیاجاسکے گا جہاں حکومت اجازت دےگی، حکومتی اجازت کےبغیر کےجلسہ جلوس کرنےیا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک قید کی سزا ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تصدیق
سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پربحث کرتےہوئے کہایہ بل اسلام آباد کی حد تک ہے، آج بھی اسلام آباد میں کنٹینرز لگے ہوئےہیں اور لوگ پریشان ہیں، کوئی ایک جگہ مختص کردی جائےجہاں احتجاج کیاجاسکے، بل لانے کامقصد یہ ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کو قانون کےمطابق لایاجائے۔
سینیٹر فیصل سبزواری نےکہا سیاسی جماعتوں کےعلاوہ مذہبی جتھے بھی آجاتے ہیں،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نےکمیٹی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہایہ قانون لانے کامقصد کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا نہیں۔
