امریکا کی بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
امریکا نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پکستان کے عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ امریکا اور پاکستان کامشترکہ مفاد ہے،ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سےکندھا ملاکر کھڑےرہیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ کےدوران کہاکہ امریکا بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتاہے، موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاگیا، اس کےعلاوہ ملک میں سیکیورٹی اہلکاروں پربھی حملے ہوئے۔
امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نےکہا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کےہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، ہمارےدل جاں بحق افراد کےاہل خانہ اور پیاروں کےساتھ ہیں۔
میتھیو ملر کاکہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سےنمٹنے میں امریکا اور پاکستان کامشترکہ مفاد ہے،ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سےکندھا ملاکر کھڑےرہیں گے۔
۔