سندھ ہائی کورٹ : شازیہ مری کے خلاف جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست مسترد

 

 

 

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست کا فیصلہ 13 سال بعد سنادیا۔

عدالت عالیہ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی اور کہا کہ آئین کے تحت رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہائی کورٹ کو حاصل نہیں۔

عدالت نے کہاکہ اسی نوعیت کا اعتراض 2018ء کے انتخابات میں الیکشن ٹربیونل کے سامنے بھی اٹھایاگیا تھا،الیکشن کمیشن نے 2022ء میں ڈگری سے متعلق اعتراض مسترد کیاتھا، ٹریبونل کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیل 2023ء میں واپس لینے پر خارج کی گئی۔

شازیہ مری کے وکیل نے کہاکہ ڈگری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے شواہد کے ساتھ زیر بحث آچکا ہے،الیکشن کمیشن شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق درخواست پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔

بلوچستان کے مسائل آئینی، سیاسی و ترقیاتی ذرائع سے حل کیے جائیں: انوارالحق کاکڑ

ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شخص کو سچا اور امین قراردینے کا اختیار عدالتی ٹربیونلز کے پاس نہیں،کسی شخص کو نااہل قراردینے کےلیے محض آئینی درخواست کافی نہیں،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست قابل سماعت نہیں۔

 

Back to top button