بلوچستان کے مسائل آئینی، سیاسی و ترقیاتی ذرائع سے حل کیے جائیں: انوارالحق کاکڑ

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل آئینی، سیاسی اور ترقیاتی ذرائع سے حل کیے جائیں۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں بلکہ آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ذرائع کے مؤثر استعمال میں ہے۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت 21 مختلف سٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ سے خطاب کیا۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی حکمت عملی کا بنیادی ذریعہ تشدد ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ اور ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں، موسیٰ خیل میں شہریوں اور تربت میں مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں: مریم نواز

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو انتہا پسند اور ریاست مخالف بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی، علمی اور فکری طور پر تیار کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں ہمیں زبان کی طاقت، دلیل، علم، ابلاغ اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لانا ہوگا۔

Back to top button