یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ جنگی مشن کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ

یوکرینی فضائیہ کا مگ-29 لڑاکا طیارہ جنوبی یوکرین کے اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق مگ-29 کا پائلٹ اودیسا ریجن میں فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے جنگی مشن پر تھا کہ میزائل داغنے کے دوران طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا، جس کے باعث اسے بچانا ممکن نہ رہا۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

بلوچستان کے مسائل آئینی، سیاسی و ترقیاتی ذرائع سے حل کیے جائیں: انوارالحق کاکڑ

یاد رہے کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یوکرینی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے نقصان کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 29 جولائی کو یوکرین کا ایک ایف-16 لڑاکا طیارہ بھی دوران پرواز ہنگامی صورتحال کے باعث تباہ ہوگیا تھا، جس کے پائلٹ نے بھی ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی تھی۔

Back to top button