مغربی کولمبیا میں تباہ کن زلزلے سے 164 افراد ہلاک، 570 زخمی

مغربی کولمبیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 164 افراد ہلاک اور 570 زخمی ہوگئے۔

کولمبین حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ملک کے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ امدادی کارکن ملبے تلے پھنسے افراد کو تلاش کرنے اور انہیں زندہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کولمبیا کے حکام نے بتایا کہ ملک کے 32 شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، جبکہ کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کا مرکز کولمبیا کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع کم آبادی والے صوبے چوکو میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 107 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ جنگی مشن کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ

صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ، متاثرہ آبادیوں کی مدد اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں امداد پہنچانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔

Back to top button