اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی بدلتی صورت حال اور امن و استحکام کےلیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں نئی تجارتی راہداری کے حوالے سے ہونےوالی حالیہ گفتگو پر اعتماد میں لیا۔
آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کےلیے امریکی حملے اور ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے: عراقچی
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایاکہ معاہدے کا مقصد سٹریٹجک تعاون اور خطے میں امن و استحکام لانا ہے۔
