آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کےلیے امریکی حملے اور ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے: عراقچی

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کےلیے امریکی حملوں اور بحری ناکہ بندی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈی فول سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کی بحالی کےلیے امریکی حملوں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن ہم منصب کو عمان کے ساتھ جاری مشاورت سے بھی آگاہ کیا،عمان کے ساتھ اس مشاورت کا مقصد آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کےلیے ایک محفوظ راستہ متعین کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے کہاکہ آبنائےہرمز میں پیدا ہونےوالی بد امنی کی واحد وجہ ایران کےخلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی جارحیت ہے۔

انہوں نےکہا کہ عالمی برادری کو آبنائےہرمز کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونےوالے سکیورٹی اور معاشی اثرات پر امریکی حکمران طبقے کو جواب دہ ٹھہرانا چاہئے۔

 

عباس عراقچی نے کہاکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کےلیے امریکا کی جارحانہ کارروائیوں اور غیرقانونی مداخلت کو روکنا ضروری ہے،جن میں بحری ناکہ بندی اور امریکا کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے متعلق کیےگئے وعدوں کی دیگر خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔

 

Back to top button