کولمبیا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کولمبیا کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

شہباز شریف نے کولمبیا کے صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریئلا، عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے زلزلے کی تباہ کاری کے باعث اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اور قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک خواہشات اس مشکل وقت میں زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

 

مغربی کولمبیا میں تباہ کن زلزلے سے 164 افراد ہلاک، 570 زخمی

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی عوام اور حکومت کولمبیا کے متاثرین کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Back to top button