برطانیہ میں حسن نواز کے دیوالیہ ہونے پر شریف فیملی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لندن ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف کےبیٹے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینےپر شریف خاندان نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ دیوالیہ کرنے کا عمل بھٹو دور سے شروع ہوا،صرف ملک و قوم کےلیے تمام تر تکالیف برداشت کیں۔

شریف فیملی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ شریف خاندان کو دیوالیہ کرنےکا عمل بھٹو دور سے شروع ہوا،قومیائی جانےوالی صنعتوں میں شریف خاندان کےاثاثے بھی شامل تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں شریف خاندان کےگھروں پر قبضہ اور فیکٹریاں سیل کی گئیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کر دیا،شریف خاندان کو سزا دینے کےلیے ان کے کاروبار کو چار دفعہ دیوالیہ کرایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یکے بعد دیگرے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں،صرف ملک و قوم کےلیے تمام تر تکالیف برداشت کیں۔

بیان میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کےدوران ٹیکس نہیں دیاجاتا،برطانوی عدالت نے حسن نواز کےاسی مؤقف کو درست قرار دیا ہے۔

لندن ہائیکورٹ نےنواز شریف کے بیٹے حسن نوازکودیوالیہ قرار دیدیا

واضح رہےکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیاتھا۔

حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا گیاتھا۔

لندن ہائی کورٹ کےمطابق حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرار دیا گیا،حسن نواز سے متعلق کیس 25 اگست 2023 کو فائل کیاگیا تھا۔

Back to top button