حکومت سندھ نے اسٹیل مل کی بحالی کےلیے روس سے مدد طلب کرلی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کو بطور منافع بخش ادارہ بحال کرنے کے لیے روس سے مدد طلب کرلی۔

روس کے سفیر البرٹ خوریف نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ روسی قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے،روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہورہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم روس کےساتھ صحت،تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتےہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی،ہم چاہتےہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کےلیے روسی سفارت خانہ مدد کرے۔

اس موقع پر روس کے سفیر البرٹ خوریف نےکہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے،آن لائن تبادلہ خیال کےبعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایاجائے تو بہتر ہو گا، اسٹیل مل چلنےسے معیشت کا استحکام ہو گا اور روزگار بڑھےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہےجس کو ہم چلانا چاہتےہیں، اسٹیل مل کےملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا۔

کراچی ایئر پورٹ دھماکے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا : وزیر داخلہ سندھ

ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ ملاقات کےدوران روسی الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی۔

بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے روسی کمپنیوں کےساتھ سفارتی چینل کے ذریعےبات چیت آگےبڑھانے پر اتفاق کیا، روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہاکہ روسی حکومت،سندھ میں ثقافتی سینٹر قائم کرکے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔

Back to top button