سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں سابق لائبریرین مہران یونیورسٹی کی جانب سےدائر توہین عدالت درخواست پرسماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے مأقف اختیار کیاگیا کہ پینشن کی عدم ادائیگی پر یونیورسٹی انتظامی کےخلاف پٹیشن دائرکی تھی۔

عمران خان،فواد چودھری کیخلاف  توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت  کیلئے مقرر

درخواست گزار کےمطابق پٹیشن پر ہونے والی سماعت میں عدالت کو آگاہ کیاکہ پینشن کے اجراء کااختیار یونیورسٹی انتظامیہ کانہیں،عدالت کو تایا گیاکہ پینشن کےاجراء کی درخواست وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی ہے ۔درخواست گزار کےمطابق عدالت نے وزیر اعلی سندھ کو 60 روز کےاندر درخواست پرفیصلہ صادر کرنےکا حکم دیاتھا تاہم 6 ماہ گزر جانے کےباوجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔

سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتےہوئے 3 اکتوبر کو خود پیش ہونے یا وکیل کےذریعے جواب داخل کرنےکا حکم جاری کردیا۔

Back to top button