رانا ثنا اللہ کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تصدیق
وزیر اعظم کے مشیر رہنما اور مسلم لیگ ن کے سینئر رانا ثنا اللہ نے محمود خان اچکزئی سےملاقات کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے محمود خان سے سوال کیا تھا کہ عمران خان نے آپ کو کیا مینڈیٹ دیاہے؟ کیوں کہ وہ یہ بات کرتےہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بات کرنےکو تیار نہیں ہیں۔
سینئر مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اچکزئی صاحب نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا اور کہاکہ جب تک سب ایک دوسرے کو برداشت کرکےبات نہیں کریں گےتو معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نواز شریف نےبھی ہمیشہ یہی بات کی ہےاور کبھی یہ نہیں کہاکہ پی ٹی آئی کو نکال دو۔
سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
اس کے علاوہ 9 مئی پر معافی مانگنے کی شرط سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نےکہا کہ سیاست میں کچھ باتیں جواب در جواب کہنالازم ہوجاتی ہیں کیوں کہ عمران خان روز یہ کہتےہیں کہ میں ان کےساتھ بات کرنے پر تیارنہیں ہوں ۔
رانا ثنااللہ کاکہنا تھاکہ شہباز شریف نے وزیر اعظم بنتےہی جب سب کو بات چیت کرنے کی پیش کش کی تو معافی کی شرط نہیں لگائی تھی۔