اسحاق ڈار سے بحرین کے وزیر خارجہ کا رابطہ، سہ ملکی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

 

 

 

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے قیام کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے کےلیے پُرعزم ہے۔

دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کےلیے بات چیت،سفارتی روابط اور پرامن ذرائع کو اہمیت دیتا ہے۔

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی خواہش کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور ان کے نیک جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

Back to top button