مطالبات تسلیم نہ کیے تو 15 اگست سے پمپس بند کر دیں گے: پیٹرولیم ڈیلرز

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے بھی پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے تو 15 اگست سے پمپس بند کر دیں گے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک پٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے۔ پٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے، اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پٹرول پمپس پر کاروبار جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلرز نے پٹرول پر مارجن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، 14 ہزار ممبران کا ہم پر دباؤ ہے۔

 

بلوچستان کے سیلاب فنڈز دوسرے صوبوں کو منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم

انہوں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک پٹرول پمپس نہیں کھولے جائیں گے۔

Back to top button