اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا،جسٹس ایاز شوکت،جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے حلف اٹھایا۔
تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی،اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔
ہائی کورٹس ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل: صدر مملکت نے سمریوں پر دستخط کردیے
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
