ہائی کورٹس ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل: صدر مملکت نے سمریوں پر دستخط کردیے

ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل ہوگیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سمریوں پر دستخط کر دیے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کےمطابق لاہور، سندھ،پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دےدی گئی۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں،الاؤنسز اور پنشن آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔
بیان میں کہا گیاکہ صدر مملکت نے ہائی کورٹ ججز کے رخصت،پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں صدر آصف علی زرداری نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دےدی۔
اچکزئی نے نئےچیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلئےوزیراعظم کوخط لکھ دیا
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 20 اور 21 جولائی کے اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔اجلاسوں میں 5 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور ایک جج کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ججز سمری پر دستخط نہ ہونے کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہوئی تھی۔
صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے نتیجے میں ججز نامزدگیوں کا معاملہ حل ہونےسے ہائی کورٹ کی کارروائی غیرموثر ہوجائے گی۔
