امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آبنائے ہرمز کا کنٹرول صرف امریکی بحریہ کے پاس ہے، جبکہ ان کے بقول امریکا کی ناکہ بندی ناقابلِ تسخیر رہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال فولادی دیوار کی مانند ہے اور امریکا صرف انہی لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے جنہیں وہ اجازت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کچھ پیچیدہ ہے کیونکہ ایران کبھی کبھار آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے، تاہم امریکا ان بارودی سرنگوں کا سراغ لگا لیتا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا، تاہم کہا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی تیز کر سکتا ہے۔

 

کولمبیا 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا،70افراد ہلاک

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کی جانب سے پہنچائے گئے نقصانات کا ہرجانہ طلب کرنے جا رہا ہے۔

Back to top button