آزاد کشمیر الیکشن:4 نشستوں پر نتائج آنے کا سلسلہ جاری

 

 

 

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کے بعد نتائج آ گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پیر کو پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنےآرہے ہیں۔

ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھاگئے۔یہ نشست جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال جیت گئے ہیں۔ اجد اقبال نے 40 ہزار 702 ووٹ حاصل کیے جب کہ سردار عتیق 19 ہزار 542 ووٹ حاصل کرسکے۔

مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق کی یہ آبائی نشست ہے جس پر ان کے والد سردار عبدالقیّوم بھی کامیاب ہوتے رہےہیں۔

اس کے علاوہ ایل اے 15 پر پیپلز پارٹی کے ضیاء قمر کو برتری  حاصل ہے جب کہ  ایل اے 16 پر مسلم لیگ(ن) کے سردار میر اکبر خان آگے ہیں۔

 

ایل اے17 حویلی کی نشست پر پیپلزپارٹی کے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو برتری حاصل ہے۔

 

 

Back to top button