کولمبیا 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا،70افراد ہلاک

کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

زلزلے کا مرکز صوبہ چوکّو کے علاقے سان ہوزے ڈیل پالمر کے قریب تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ملک کے کئی بڑے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جن میں کیلی، پریرا، مانیسالس اور دارالحکومت بوگوٹا بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان مغربی کولمبیا کے مختلف علاقوں میں ہوا ہے۔ کیلی میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پریرا میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان رپورٹ ہوا۔ مانیسالس میں ایک تاریخی کیتھیڈرل کا ایک حصہ بھی زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہوگیا۔

زلزلے کے باعث کئی علاقوں میں شہریوں کو عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مغربی خطے کے متعدد ہوائی اڈوں پر بھی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئیں تاکہ رن ویز، ٹرمینلز اور دیگر تنصیبات کی سلامتی کا جائزہ لیا جاسکے۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بوگوٹا تک محسوس کیے گئے، جہاں لوگوں نے احتیاطاً عمارتیں خالی کردیں، تاہم وہاں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک ایکواڈور میں بھی محسوس کیے گئے۔

Back to top button