اسٹاک ایکس چینج 99 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے ، 100 انڈیکس نےایک اور نئی ریکارڈ بلندی کو چھولیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھاگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2000 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 99 ہزار کی تاریخی حد عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کےآخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلاگیا۔جو گزشتہ روز 97 ہزار 328 پر بند ہوا تھا۔

اڈیالہ جیل :عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر

بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور 11 بج کر 10 منٹ پر ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 57 پوائنٹس اضافے کےساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 99 ہزار 385 پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے جب کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج ٹریڈنگ کے دوران 1700 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کرگیا تھا۔

Back to top button