چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے،عمران خان نے ڈیڈ لائن دیدی

بانی پی ٹی آئی  عمران خان نےچوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنےکیلئےفیصلہ سازوں اور حکومت کو جمعرات تک ڈیڈ لائن دیدی۔

علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پہنچادیا

 عمران خان کی بہن علیمہ خان کااڈیالہ جیل کے باہر بھائی سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نےعمران خان سے ملاقات کرکے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت مانگی تھی ۔بانی پی ٹی آئی عمران نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔ جس پر انہوں نے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔

علیمہ خان کاکہنا تھاکہ اکہ اگر مذاکرات کی صورت میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہوجاتا ہے تو24نومبر کااحتجاج جشن میں بدل جائےگا۔

عمران خان نے احتجاج کی کال دےرکھی ہے

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ان کے مطالبات میں ازسر نو انتخابات کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےعمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، تاہم وہ میڈیا سےبات کیے بغیر ہی چلےگئے۔

عمران خان کےنام سے ایکس پر پیغام جاری

 پہلے عمران خان کےآفیشل ایکس ہینڈل پر بانی پی ٹی آئی کاایک پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نےکہاکہ وہ پاکستان کی خاطر ہمیشہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔عمران خان نےکہاکہ ہم نے جب بھی نگران حکومت سےمذاکرات کی بات کی تو انہوں نے فسطائیت سےجواب دیا اور ہمارے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی کوجس طرح کے جبر کا سامنا کرنا پڑا اس کا تصور اسٹالن کی آمریت میں بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ میں نے پہلے صرف پی ٹی آئی سےوابستہ لوگوں کو احتجاج کی کال دی تھی۔لیکن چونکہ8 فروری کےبعد اب ہمارےملک میں جمہوریت کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے۔اس لیےیہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ظلم و جبر کےخلاف احتجاج کے لیے باہر نکلے۔

Back to top button