برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی

عدالتی احکامات کی روشنی میں برازیل کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد کردی۔

برازیل کی سپریم کورٹ کےجج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیاکہ فوری طورپر ملک بھرمیں ایکس کی سروسز کو مکمل طورپر بند کردیاجائے۔

برازیلین سپریم کورٹ نےگوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کوبھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کےلیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانےکا حکم دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زوکربرگ کو دھمکی

خیال رہے کہ برازیل کی عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  کے مالک ایلون مسک سےفیک نیوز پھیلانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا، تاہم انہوں نےبرازیل میں اس مقصد کےلیے دفتر کھولنے سےانکار کردیا تھا۔

Back to top button