ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زوکربرگ کو دھمکی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر انہوں نےدھوکہ دیا تووہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی نئی کتاب ’’سیو امریکا ‘‘جو 3 ستمبر کو شائع ہو گی کےاقتباس میں لکھاہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کررہے ہیں اگر اس بار انہوں نےکوئی بھی غیر قانونی کام کیا تووہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔
کمالا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف شدید احتجاج
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پرگزشتہ صدارتی انتخابات کےدوران ان کےخلاف سازش کرنے کا الزام عائد کی تھا جس کی وجہ سے 2020 میں جو بائیڈن کی فتح ہوئی۔
