ایف بی آر جولائی اگست میں ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ماہ اگست میں ٹیکس وصولی میں 113 ارب روپے کمی کا سامنا  ہے۔

ذرائع ایف بی آر کی جانب سےجاری کردہ معلومات کےمطابق اگست کاماہانہ ہدف 898 ارب روپے مقررہے، مقررہ ہدف کے مقابلے اب تک 113 ارب روپےکم ٹیکس جمع ہوا ہے ، محصولات کی وصولی میں اضافہ اگست 2024 کے آخری دن ہوگا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اگست کےمہینے میں ٹیکس وصولی میں مجموعی شارٹ فال کم ہوجائے گا، محصولات کی وصولی کےحتمی اعداد و شمار پیر کودستیاب ہوں گے، رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ہدف سےزائد محصولات جمع ہوئے تھے۔

سمندری طوفان اسنیٰ :  کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

ایف بی آر ذرائع نےدعویٰ کیاہے کہ جولائی میں 656 ارب روپےہدف کے مقابلے میں 659.2  روپےجمع کیے گئے، جولائی اور اگست میں اب تک مجموعی وصولی 1445 ارب روپےرہی ہے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف ریکارڈ 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر ہے۔

Back to top button