سمندری طوفان اسنیٰ :  کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر اثر کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفے سےہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد کے بعض علاقوں میں 80 کلومیٹر تک رفتار کی ہوائیں چلتی رہی، تیز ہواؤں کےباعث گلشن اقبال اسٹیڈیم روڈ پر درخت گرنے سےخاتون جاں بحق ہوگئیں، جب کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر دکانوں کےبورڈز گرگئے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں 48 سال بعد اگست کےمہینے میں سمندری طوفان بن گیا جس کےزیر اثر کراچی، ٹھٹہ، حیدر آباد، بدین اور عمر کوٹ سمیت سندھ کےدیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کےساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ حکومت نے بھی بجلی کےگھریلو صارفین کو ریلیف دینےکا منصوبہ تیار کرلیا

 

محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری کردہ الرٹ کے مطابق سندھ کےساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنےوالا سمندری طوفان اسنیٰ گزشتہ 6 گھنٹوں کےدوران مغرب کی طرف بڑھا جس کےبعد اس کا کراچی سے فاصلہ تقریباً 120 کلو میٹر جب کہ ٹھٹھہ سے 180 کلو میٹر رہ گیاہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےساحلی مقام اوڑماڑہ سےطوفان کا فاصلہ 250 کلومیٹر جب کہ گوادر سے 440 کلومیٹرہے۔

Back to top button